ابنا: اطلاعات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے مجرموں اور منشیات میں ملوث افراد کی حمایت کرنے پر ہالینڈ کی حکومت کی شدید سرزنش کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایران کی عدلیہ آزاد اور مستقل ہے اور ایران کے تمام شہری قانون کے سامنے یکسان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منشیات کے اسمگلر بعض غیر ملکی ممالک کی حمایت کے سائے میں کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایرانی شہری کو منشیات میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا دی ہے جس کے منشیات کی اسمگلر ہوتے ہوئے بھی ہالینڈ کے ساتھ قریبی روابط تھے۔
۔۔۔۔۔۔
/110